Subscribe Us

خواب میں آفتاب و سورج دیکھنا




خوابوں کی تعبیر


خواب میں آفتاب اور سورج دیکھنا







حضرت  جعفر صادق رضی اللہ عنہ  نے فرمایا ہے کہ  آفتاب کو  دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہ پر ہے 





اول۔ خلیفہ 
دوم۔سلطان بزرگ
سوم۔رئیس
چہارم۔حاکم بزرگ
پنجم۔عدل بادشاہ
ششم۔ رعیت کا فائدہ
ہفتم۔ مرد کے عورت اور عورت کے لئیے مرد 
ہشتم۔ نیک اور روشن کام




حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا کہ خواب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزرگوار ہوتا ہے ۔ اگر خواب دیکھے کہ اس نے آفتاب کو آسمان سے پکڑا ہے یا اپنی ملکیت میں لیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہی یا بزرگی پائے گا یا بادشاہ کا دوست اور مقرب اور نزدیکی ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ خود آفتاب ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہو گا۔
اگر بادشاہ کے اہل سے نہ ہو گا تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پائے گا ۔





خواب میں سورج کا نظر آنا پاک بھی ہوتا ہے جیسے حضرت یوسف علیہ السلام نے چاند سورج اور ستاروں کو دیکھا تھا اور دیکھا تھا کہ وہ سب کے سب مجھے سجدہ کر رہے ہیں اور ایک وقت آیا جب اس کی تعبیر عیاں ہو گئی اور سب کے سب سجدہ ریز ہو گئے۔





 اگر کوئی شخص خواب میں چاند دیکھے تو خواب دیکھنے والے کی اچھی زندگی کی علامت ہے ۔ دوسری صورت یہ ہے کہ اگر خواب میں چاند دیکھے تو اللہ تعالی اس شخص کو بیٹا عطا کرتا ہے ایک علامت یہ ہے کہ اگر خواب میں چاند دیکھے تو علم دین یا بزرگ یا حکیم ہونے کی علامت ہے۔ خواب دیکھنے والے کی شادی ہو جانے کے امکان ہیں ۔ اگر خواب میں دیکھیں کہ چاند کو گرہن لگا ہوا ہے تو اس کی فیملی میں کسی بزرگ  پر آفت آئے گی ۔ خواب میں اگر سورج دیکھے تو سورج دیکھنا حکومت ملنے ، بلندی پانے اور اللہ پاک کا خاص فضل حاصل ہونے کی اور رحمت ہونے کی علامت ہوتی ہے۔ حکومت کی طرف سے بھی اس پر کرم نوازی ہو گی اور اللہ کی طرف سے بھی اس پر خاص فضل ہو گا۔




حضرت دانیال علیہ السلام  نے فرمایا کہ خواب میں  آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بزرگوار ہوتا ہے اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے آفتاب کو آسمان سے پکڑا ہے یا اپنی ملک میں لیا ہے دلیل ہے کہ بادشاہی اور بزرگی پائے گا یا بادشاہ کا دوست اور مقرب ہو گااور اگر دیکھے کہ خواب دیکھنے والا خود آفتاب ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ آفتاب کے اندازے پر بادشاہ ہو گا۔ اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہو گا تو اپنی ہمت کے برابر بزرگی اور حشمت پائے گا اور اگر دیکھے کہ آفتاب سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ساتھ جنگ اور حصومت کرے گا اور سلطنت برقرار رہے گی۔اور اگر دیکھے کہ آفتاب کو پکڑا ہے لیکن آسمان سے نہیں اور اس کی شعاع اور نور بھی نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کاموں میں محتاج ہو گا  

 
حضرت ابن سیریں رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں آفتاب بزرگوار بادشاہ ہوتا ہے اور چاند وزیر اور زہرہ عورت اور عطارد بادشاہ کا منشی مریخ شاہی پہلوان اور باقی ستارے بادشاہی لشکر ہوتے ہیں۔


 حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں آفتاب باپ اور چاند ماں اور باقی ستارے بھائی ہوتےہیں چناچہ حق تعا لی نے اپنے کلام میں حضرت یوسف علیہ السلام کے قصے میں بیان فرمایا ہے ۔ ( میں نے خواب میں گیارہ ستارے دیکھے اور آفتاب اور چاند کو دیکھا ہے کہ مجھ کو سجدہ کرتے ہیں ۔
اور جو زیاتی اور کمی آفتاب اور مہتاب کہ آفتاب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چمکتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے خویشوں میں سے عورت چاہے گا اور اگر دیکھے کہ ابر وغیرہ آفتاب کے نور کو ڈھانپتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطرناک ہو گا۔ اور اس کے احوال خاص کر جب آفتاب کو کھلتا دیکھے بدل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیاہی اے روشنی میں  آیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ بیمار ہو کر جلدی شفا پائے گا۔
اگر دیکھے کہ آفتاب کے جسم پر رسی یا دھاگہ لٹکا ہوا ہے اور اس نے اس پر ہاتھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مدد اور قوت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹوٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبے سے گر جائے گا۔




اگر دیکھے  کہ اس نے خواب میں آفتاب یا مہتاب  کو سجدہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے گناہ یا خطا ظاہر ہو گی اور اگر دیکھے کہ آفتاب یا مہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں اور ان کے نور کو لیتا ہے تو دلیل ہے کہ جہاں کی بادشاہی حاصل کرے گا اور جہان کے سب بادشاہ اس کے تابع ہوں گے۔ اوراگر دیکھے کہ سورج چاند اور ستارے پکڑے ہیں اور سب سیاہ اور تاریک ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہو جائیگا خاص کر اگر ظالم اور ستمگر بھی ہے۔
حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ آفتاب کے درمیان سیاہی کا نقطہ ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دل ملک میں مشغول ہو گا اور اگر دیکھے کہ دو آفتاب آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں اور بادشاہ سلطنت سے معزول ہو گا اور ملک سے بہرہ ہو گا۔

اگر دیکھے آفتاب کو اپنے ہاتھ میں سیاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب مٰیں دیکھنے والا دونوں غموں میں مبتلا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب کسی سوراخ میں گم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا اور عام خلقت کو رنج و غم ہو گا اور دیکھے کہ آفتاب اور ستاروں کو کسی چیز نے چھپا لیا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کا مقرب ہو گا۔
حضرت اسمائیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ  اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا چہرہ آفتاب کی طرف ہے بھر آفتاب سے چہرہ پھیر لیا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے کافر تھا پھر مسلمان ہوا انجام کار بھر کافر ہو جائے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ آفتاب کو بھر دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ کسی نا امید چیز سے رنج پائے گا اور اگر آفتاب کو اپنے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اور حشمت اور بزرگی پائے گا۔









 

Post a Comment

0 Comments