Subscribe Us

جسمانی امراض اور لہسن کے خواص



جسمانی امراض اور لہسن کے خواص

 ؒعلاج: امام جلال الدین سیوطی 

    ؒ امام جلال الدین سیوطی 

 ؓنے جمع الجوامع میں ویلمی سے ایک روایت نقل کی ہے۔ ویلمی نے حضرت علی 

سے روایت نقل کی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اے لوگو لہسن کھایا کرو اور

اس سے علاج کیا کرو کیونکہ اس میں بیماریوں سے شفا ہے

اس حدیث کی صحت میں اگرچہ علما؍ کو کلام ہے مگر اطباّ کے نزدیک لہسن میں بہت فوائد ہیں 

یہ ورم کو تحلیل کرتا ہے ۔ حیض کھول دیتا ہے ۔ پیشاب جاری کرتا ہے ۔ سُدّوں کو کھول دیتا ہے

معدہ کا تعفن دور کرتا ہے معدے کی جلا کرتا ہے ۔ معدے کی رطوبت خشک کرتا ہے ۔ خون کو رفیق

کرتا ہے معدے سے ریاہ کو نکالتا ہے ۔ آواز کو صاف کرتا ہے غلیظ اخلاط کا قاطع ہے۔ درد قولنج

ریاحی کے لئیے مفید ہے ۔ نسیان کو ختم کرتا ہے طحال کے لئے مفید ہے ۔ کمر کے ریاحی درد کو

ختم کرتا ہے۔مرطوب مزاج والوں کو قوت باہ  پیدا کرتا ہے۔اور منی کو زیادہ کرتا ہے۔گرم مزاج 

والے لوگوں کی منی کو خشک کرتا ہے۔درد معدہ اور درد مفاصل کو بہت فائدہ دیتا ہے ۔ پیٹ کے

کیڑے مار دیتا ہے ، بلغم کی وجہ سے پیاس ہو تو اس کو بجھا دیتا ہے ۔ چہرے پر رعنائی پیدا کرتا ہے

حنیق النفس ، فالج، اور رعشہ کو فائدہ کرتا ہے۔

گردے کی پتھری کو دفع کرتا ہے اس کو جوش دیکر کلی کرنے سے دانت مضبوط کرتا ہے زیادہ 

کثرت سے خون کو جلاتا ہے ۔ بواسیر کے لئے مضر ہے ۔ حاملہ عورت کے لئے نقصان دہ ہے

صفرا؍ پیدا کرتا ہے نگاہ کو کمزور کرتا ہے دودہ میں ملا کر اس کا لیپ دنبل کو پھوڑ دیتا ہے۔

نوشادر کے ساتھ مالا کر برص پر لگانے سے برص جاتا رہتا ہے۔خصیہ پر ورم ہو تو اس کا لیپ

مفید ہے ۔ ان سب فوائی کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی یاد رکھیں کہ لہسن کا بہت زیادہ استعمال 

اور بلا ضرورت استعمال اچھا نہیں ہے کیونکہ فرشتوں کو اس کی بو سے نفرت ہے۔

اور آنحضرت ﷺ کا ارشاد ہے کہ لہسن کو کچا کھا کر مسجد میں نہ جایا کرو








Post a Comment

0 Comments