Subscribe Us

Islamic Month Rajab Fazilat , Ibadat in the light of Hazrat Muhammad ﷺ Irshadat

ماہ رجب


رجب کی نفلی عبادات

رجب کی فضیلت
نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ رجب اللّہ جل شانہ کا  مہینہ ہے۔ماہ رجب کی بزرگی باقی مہینوں پر ایسی ہے جیسی  کہ

 سب کلاموں پر قرآن پاک کی بزرگی ہے۔

رجب میں سورۃ یسین کی تلاوت کی فضیلت

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی رجب کے مہینہ میں نمازِ فجر کے بعد ایک مرتبہ سورۃ یسین پڑھے گا تو الّلہ

 جل شانہ اس کے پچاس سال کے گناہ معاف فرما دیں گے اور قبر کے عذاب سے نجات عطا فرمائیں گے۔

رجب میں صدقہ کی فضیلت

پیارے نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جو رجب میں صدقہ کرتا ہے حق جلِّ شانہ اسے جہنم سے اتنا دور فرما دیتے

 ہیں جتنی دور ایک کوے کا بچہ اپنے گھونسلے سے نکل کر عمر بھر اڑتا ہی چلا جائے حتیٰ کہ اڑتے اڑتے بوڑھا ہو کر مر جائے۔



(اول ، پندھرویں اور اخیر شب کی نفلی نماز  (صلوٰۃ حاجت





رجب کی کسی رات میں نفلی عبادت


آپ ﷺ  نے فرمایا کہ جو کوئی رجب کی کسی رات میں دس رکعتیںں ادا کرے  کہ ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد ایک بار سورۃ الکافرون اور تین بار سورۃ الاخلاص پڑھے تو اللہ جل شانہ اس کے پچھلے گناہ معاف فرما دیں گے ، ہر رکعت کے عوض ساٹھ ہزار برس کی عبادت کا ثواب عطا فرمائیں گے۔ ہر سورۃ کے عوض میں ایک 
قصر مروارید  کا جنت میں عطا فرمائیں گے ، تمام نمازیوں ، روزہ داروں اور حاجیوں کا ثواب اس کو ملے گا اور نماز سے فارغ ہونے سے پہلے ہی اللہ جلّ شانہ اس بخش دیں گے۔

Post a Comment

0 Comments